کراچی : ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے معاملے میں احتجاج کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سی اے اے) ملازمین کے ائیرپورٹس آؤٹ سورسنگ کے خلاف احتجاج کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے سی اے اے یونینز کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت دے دی۔
سی اے اے ہیڈکوارٹر سے تحریری طور پر سی اے اے یونینز کے سربراہان کوآگاہ کردیا گیا اور خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرہوابازی خواجہ سعدرفیق سے یونین سربراہوں کی ملاقات 30 جولائی کو لاہور میں ہوگی۔
خط میں سی اے اے یونینز کے سربراہان کو خدشات اور تجاویز تحریری طور لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعدرفیق نے ڈی جی سی اے اے، وفاقی سیکرٹری ہوابازی کو بھی لاہورطلب کرلیا۔