60 سیکنڈ کے ویڈیو میسجز ،وٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا 

05:57 PM, 28 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: وٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔  اس نئے فیچر کے مطابق  اب سیکنڈ کے ویڈیو میسجز کوبھی بھیجا جاسکتا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ میسجنگ ایپ کی جانب سے حال ہی میں میسجز کو ایڈٹ کرنے، چیٹ لاک اور چینلز سمیت دیگر کئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔


اب واٹس ایپ میں ایک ایسے نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اس میسجنگ پلیٹ فارم میں پہلے موجود نہیں تھا اور صارفین کو یقیناً بہت زیادہ پسند آئے گا، کیونکہ اس سے لوگوں سے چیٹ کرنے کا انداز بدل جائے گا۔کمپنی نے واٹس ایپ میں اب انسٹنٹ ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

واٹس ایپ نے بتایا وائس میسجز نے لوگوں کے رابطوں کا انداز بدل دیا تھا اور انہیں فوری آڈیو پیغامات بھیجنے کی سہولت ملی تھی اور اسی کو دیکھتے ہوئے انسٹنٹ ویڈیو میسجز کا فیچر پیش کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین 60 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کر کے میسج کے طور پر اپنے دوستوں کو بھیج سکیں گے۔
 

مزیدخبریں