وزیر اعظم کا ہنگامی دورہ یواے ای، صدر شیخ محمد کے بھائی شیخ سعید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

04:26 PM, 28 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

ابوظہبی : وزیراعظم محمد شہباز شریف  ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات  پہنچ گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شری، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید  النہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید  النہیان کے انتقال پرتعزیت کریں گے۔ 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

واضح رہے کہ شیخ سعید بن زاید النہیان گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔  ان کے انتقال پر امارات بھر میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں