لاہور : سول جج کی اہلیہ کے تشدد کا شکار لڑکی کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔ رضوانہ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق جنرل ہسپتال میں زیر علاج سرگودھا کی لڑکی رضوانہ جس پر سول جج کی اہلیہ نے تشدد کیا تھا ان کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ لڑکی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔
دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے مضروب بچی اور اس کے والد کا بیان قلمبند کرلیا۔ وفاقی پولیس کو تاحال لڑکی کی مصدقہ میڈیکل رپورٹ موصول نہ ہو سکی جبکہ ملزمہ بھی تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کو گزشتہ روز یکم اگست تک حفاظتی ضمانت دی تھی اور پولیس کو حکم دیا تھا کہ ملزمہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔