کرکٹ ورلڈ کپ، ای ٹکٹ کا اجرا نہیں ہوگا

04:15 PM, 28 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی:کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ا ی ٹکٹ کا اجرا نہیں ہوگا۔ بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ  کپ کے لیے  ای ٹکٹ کااجرا نہیں ہوگا ۔ بھارت میں رواں برس اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی خریداری کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے ای ٹکٹ کا اجرا نہیں ہوگا، تماشائیوں کیلئے ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

 کرکٹ فینز کو فزیکل ٹکٹس اپنے ساتھ رکھنا ہوں گے، 7 سے 8 سنٹرز پر فزیکل ٹکٹس ایڈوانس میں دستیاب ہوں گی۔  ای ٹکٹس کی شروعات پہلے باہمی سیریز کے دوران کی جائیں گی۔  احمد آباد اور لکھنؤ جیسے بڑی گنجائش والے اسٹیڈیمز کیلئے میگا ایونٹس کے دوران ای ٹکٹس ممکن نہیں ہے، ورلڈکپ کیلئے ٹکٹ بکنگ کی تاریخوں کا اعلان آئی سی سی کے ساتھ ملکر جلد کریں گے۔

سیکرٹری بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹنرز کے ساتھ مل کر سٹیڈیم میں فینز کو مفت پانی فراہم کیا جائے گا، پانی بوتل میں ہو یا گلاس میں لیکن یہ مفت ہوگا، ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کیلئے گراؤنڈ آنے والے فینز کیلئے صحت مندانہ ماحول اور واش رومز کی صفائی ستھرائی اس وقت اولین ترجیح ہے۔


خیال رہے  بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر میں شیڈول ہے۔ پاک بھارت میچ کے وینیو میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں