سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی، اندھڑگینگ کا سرغنہ 7 ساتھیوں سمیت مارا گیا

12:07 PM, 28 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کشمور : سندھ اور  پنجاب پولیس کی کشمور میں  مشترکہ کارروائی  کے دوران اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانو انڈھر 7ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق  مارے گئے ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت 2،2 کروڑ روپے مقرر تھی۔ مارے جانے والے ڈاکو ایک ہی گھر میں 9افراد کے قتل سمیت،پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادت میں بھی ملوث تھے۔

یولیس کی بھاری نفری کا علاقے میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔دیگر ڈاکوؤں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں