عمران خان کی حکومت رہتی تو ملکی معیشت تباہ ہوجاتی : شبر زیدی 

11:52 AM, 28 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت رہتی تو ملکی معیشت تباہ ہوجاتی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کسی کی نہیں سنتے تھے۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت چلتی رہتی تو مدت ختم ہونے تک ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا۔

شبر زیدی نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے تھے مگر وہ اس وقت کچھ سننے کے موڈ میں نہیں تھے، (ن) لیگ کے اراکین کے ٹیکس کی فائلیں مانگی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 40 اراکین اسمبلی آئے، نصراللہ دریشک نے کہا کہ تم ابھی بچے ہو، یہ تمہارے بس کا کام نہیں۔

مزیدخبریں