چیف جسٹس عمر عطا بندیال جانبدار ہیں، ان کی موجودگی میں نواز شریف کو ریلیف نہیں ملے گا: خرم دستگیر 

10:47 AM, 28 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے موسمِ خزاں میں عام انتخابات کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔چیف جسٹس عمر عطا ء بندیال کی موجودگی تک نواز شریف کے کیسز حل ہونا مشکل ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں خرم دستگیر نے کہا کہ "الیکشن کی حد تک بہت پر امید ہوں کہ اب جبکہ وسائل بھی مہیا ہیں، تحفظ بھی موجود ہے اور ہم سب چاہتے ہیں کہ عوام سے رجوع کیا جائے تو موسم خزاں میں انتخابات ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربے کو دیکھتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی گئی ہیں اور اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ انتخابات کو شفاف بنائے۔

انہوں نے کہا موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی مسلم لیگ ن کے حوالے سے جانبداری کے بارے میں صرف قیاس نہیں بلکہ واضح نمونے موجود ہیں اور جب تک وہ عہدے پر موجودہ ہیں مشکل ہے کہ نواز شریف کو انصاف مل سکے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے کوئی سیاسی رکاوٹ باقی نہیں البتہ عدالتی مقدمات ہیں۔

مزیدخبریں