شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں: شیخ رشید 

شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں: شیخ رشید 

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کاکہناہے کہ اسحاق ڈار کا نگران وزیراعظم کا لانچنگ پیڈ ابھی تک فضاء میں نہیں چھوڑا جاسکا کیونکہ اُس میں فیول ابھی پورا نہیں بھرا جاسکا ۔

سابق وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ برادر یوسف شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ان کی خواہش ہے کہ نگران حکومت اُن کی قائم مقام حکومت ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکے گا ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی 24 رکنی اسمبلی سے منظوری جمہوریت نہیں مجبوریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹویٹ میں لکھا کہ سیاست  یکم اگست سےفیصلہ کن مراحل میں داخل ہو جائے گی عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق اہم فیصلے دے سکتی ہے جس طرح آئین اور قانون کو انصاف اور عدلیہ کو رسوا کیا جا رہا ہے عدلیہ کے فیصلوں کی نہ صرف تضحیک کی جارہی ہے بلکہ اُس کو ماننے سے کھلے عام انکاری ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ  آرٹیکل 224 اور 230 میں ترمیم آئین سے کھلا تصادم ہے عدلیہ اس کا نوٹس لے سکتی ہے عدلیہ کو اس پر خاموش تماشائی نہیں بنے رہنا چاہیے صرف چادر اور چاردیواری کو نیست ونابود نہیں کیا گیا بلکہ بچوں اور حاملہ عورتوں کو بھی گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کیا گیا  ۔ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے لوگ اپنی عزت کو بچانے کے لیے خاموش تو ہو سکتے ہیں لیکن  وقت آنے پرالیکشن میں اس حکومت کا سود سمیت ادھار اتار دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  جتنے نام مارکیٹ میں نگران وزیراعظم کے آرہے ہیں وہ دھرے کے دھرے رہ جانے ہیں۔ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے پاس بھی جا سکتا ہے۔ نواز شریف پاکستان آنے کی بجائے اپنے امیداوار کا نام دے کر لندن روانہ ہوگئے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ  حکومت نے اپنےمنی لانڈرنگ اور کرپشن کے سارے کیس ختم کرا لیے ۔

مصنف کے بارے میں