لاہور( ابراہیم لکی) مسلم لیگ ( ن) ، پیپلزپارٹی اورجے یوآئی ( ف) سمیت پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں کو اگلے ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں ایک بڑی خوشخبری کی منتظرہے۔ حکومتی تینوں بڑے اتحادیوں کے ماہرین قانون و سیاسی رہنما سینیٹر اعظم نذیر تاڑر، وزیراعظم کے معاو ن خصوصی عطاءتارڑ ، پیپلز پارٹی سے سینیٹر نیئربخاری اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور جے یوآئی ( ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ سمیت دیگرماہرین کے قانونی وسیاسی اندازوں کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہوجائے گی۔
عمران خان کو سزا حکومت کے لئے مقررہ مدت میں انتخابات کرانے ، حصہ لینے اور روشن سیاسی مستقبل کیلئے بہت اہمیت کا حامل فیصلہ ہوگا کیونکہ اب تک کی حکومتی موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت اوراپنی اپنی جماعتوںکی لیڈرشپ کوقانونی ماہرین نے بتایاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی قانونی طورپرتوشہ خان کیس سمیت دیگرمقدمات میںبری طرح پھنس چکے ہیں اورانہیں امیدہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں انہیں بالخصوص توشہ خانہ کیس میں نااہل قراردیدیاجائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سے آئندہ کی سیاست میں مائنس پی ٹی آئی چیف ملک کاسیاسی سفرشروع ہوگا۔
اس ضمن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی /وفاقی وزیرعطاءاللہ تارڑ سے ملکی سیاسی امورکے حوالے سے بالخصوص پی ٹی آئی چیف کے سیاسی مستقبل بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے بھی اس امیدکا اظہارکیا کہ یہ درست ہے کہ قانونی اعتبارسے ہمیں اس بات کی توقع ہے کہ انصاف کے تقاضے پور ے کرتے ہوئے توشہ خانہ سمیت دیگراہم نوعیت کے فیصلے اب تک ہوجانے چاہئیں تاہم اس کے باوجود ہمیں پوری امیدہے کہ پی ٹی آئی چیف کواگست میں سزاسنادی جائے گی اوروہ ملکی سیاست میں نااہل ہوجائیں گے۔