فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک دو دن میں آجائے گا: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن 

11:06 PM, 28 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کورنر دلشاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ہے پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک دو دن میں آجائے گا۔ حکمران اتحاد کو دھرنا دینے کی ضرورت نہیں زیادہ دیر بھی ہوئی تو 4 اگست سے پہلے یہ فیصلہ آجائے گا۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے کنور دلشاد نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق یہ فیصلہ 24 جولائی تک آنا تھا لیکن پتا نہیں کیوں تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ تمام چیزیں مکمل ہیں کیونکہ یہ کیس 8 سال چلا ہے اس لیے سب چیزیں دیکھی جا رہی ہیں اور فیصلہ ایک دو دن میں آجائے گا۔ 

واضح رہے کہ حکمران اتحاد کی طرف سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن 8 سال پہلے شروع کیے گئے کیس کا فیصلہ فوری طور پر سنائے بلکہ آج مریم نواز نے پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد یہ اعلان بھی کیا کہ اگر فیصلے میں تاخیر ہوئی تو ہم الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دیں گے۔ 

مزیدخبریں