عمران خان ، شیخ رشید اور شاہ محمود کے استعفے منظور کر رہے ہیں، کل سپیکر ہمارا جیتے گا: رانا ثنا 

08:53 PM, 28 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے آج رات مسئلہ حل ہو جائے گا اور ہمارا بندہ جیت جائے گا۔اسپیکر کی نشست جیت کر پرویز الٰہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ الیکشن میں تب جائیں گے جب عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کریں گے۔ کل پنجاب اسمبلی میں اپ سیٹ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں حکومت کے ساتھ ادارے کا راضی ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔ عمراں خان، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی کے استعفے منظور کیے جا رہے ہیں۔اگلے الیکشن کا اعلان ہوگا تو نوازشریف پاکستان میں ہوں گے انہیں حفاظتی ضمانت ملنا چاہیے اگر انہیں ضمانت نہ ملی تو احتجاج ہوگا۔ 

مزیدخبریں