بھارت نے پانی چھوڑ دیا ، دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب،انتظامیہ ہائی الرٹ 

04:58 PM, 28 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : ملک میں مون سون بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب  ہے۔ بھارت نے بھی دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیاہے۔   پی ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو  انتظامات مکمل رکھنے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کہ ہدایات جاری کر دیں ۔

نیو نیوز کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے مطلع کیا ہے کہ اکھنور کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاؤپونے تین لاکھ   کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور مسلسل بڑھ رہا ہے۔ دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔ 

دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر اگلے 24 سے 48 گھنٹے کے دوران اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔تمام ادارے انتظامات مکمل رکھیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔ہیوی مشینری کو فنگنشنل رکھا جائے، اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں۔ 

پی ڈی ایم اے فلڈ ریلیف کیمپس سمیت لوگوں کو نشیبی علاقوں سے نکالنے کے لیے فی الفور اقدامات کیے جائیں۔ 

مزیدخبریں