جعلی سب انسپکٹر بن کر گھومنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

03:04 PM, 28 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: جعلی پولیس سب انسپکٹر بن کر گھومنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار ۔

رائیونڈ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران سب انسپکٹر کی وردی میں ملبوس رمضان نامی شخص کو روکا ۔ ملزم رمضان کی تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ جعلی پولیس افسر ہے ۔ ملزم کے قبضہ سے 3 پسٹل 1 رائفل اور درجنوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں ۔

ملزم سوشل میڈیا پر بھی پولیس افسر کی وردی پہن کر تصاویر اپ لوڈ کرتا رہا ۔ رائیونڈ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

اس حوالے سے ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔

مزیدخبریں