بھارتی وزیر کی قریبی ساتھی کے فلیٹس سے 50 کروڑ بھارتی روپے اور 7 کلو سونا برآمد

02:42 PM, 28 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

نیودہلی: بھارتی سیاست میں فلمی منظر حقیقت بن کر سامنے آگئے ۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے وزیر کی قریبی ساتھی کے دو فلیٹس سے 50 کروڑ بھارتی روپے اور 7 کلو سونا برآمد کرلیا گیا ۔

بھارتی وزیر کی قریبی ساتھی نے فلمی سین میں حقیقت کا رنگ بھر دیا ، گھر میں اتنا نوٹ جمع کر لیا کہ سنبھالنا مشکل ہو گیا ۔ پولیس نے فلمی انداز میں ہی چھاپہ مارا اور یوں دولت جمع کرنے والی دیوی تھانے یاترا پر پہنچ گئی ۔

ریاست مغربی بنگال کے وزیر پارتھا چیٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے کولکتہ میں واقع فلیٹ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے چھاپے کے دوران 29 کروڑ بھارتی روپے اور 5 کلو سونا برآمد کیا گیا ۔

اس سے قبل، 23 جولائی کو مکھرجی کے کولکتہ ہی میں ایک اور فلیٹ پر چھاپے کے دوران 21 کروڑ بھارتی روپے اور 2 کلو سونا برآمد کیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں