سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے: شیخ رشید

12:37 PM, 28 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اکتوبر، نومبر میں انتخابات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے اور اس کے اختیارات کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے لکھا ’سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، اس کے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا۔ سپریم کورٹ کو جیت کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔‘ 


ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔ نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی۔ اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی ان کا کھیل ختم ہو جائے گا۔ نہ من پسند قانون سازی ہو گی، نہ نواز شریف آئے گا۔ اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے۔‘ 

مزیدخبریں