نواز شریف کی پارٹی قیادت سے مرکزی حکومت چھوڑنے پر بات چیت 

11:44 AM, 28 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات چیت شروع کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نوازشریف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماؤں اور شہباز شریف سے کئی بار قبل از وقت انتخابات اور حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کر چکے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان و دیگر اس کی مخالفت کر چکے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اب پارٹی قیادت سے قبل ازوقت انتخابات کے آپشن پر بات کی ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔ 

مزیدخبریں