ڈاکٹر ز حضرات کی موجیں لگ گئیں ،یو اے ای کی طرف سے ڈاکٹر ز کیلئے گولڈ ن اقامہ 

10:33 PM, 28 Jul, 2021

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے غیرملکی ڈاکٹروں کو گولڈن اقامہ دینے کا اعلان کر دیا ،اب غیر ملکی ڈاکٹر فیملی کے ساتھ 10 سال تک یو اے ای میں رہ سکتے ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امارات حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گولڈن اقامہ ہولڈرز کو فیملی کے ہمراہ یو اے ای میں 10 سال تک قیام کی اجازت ہوگی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز ستمبر تک گولڈن اقامہ کیلئے آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

مزیدخبریں