فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی کورونا وائرس رپورٹ پر شک کا اظہار کر دیا

10:11 PM, 28 Jul, 2021

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی کورونا وائرس رپورٹ پر شک کا اظہار کر دیا۔

آزاد کشمیر میں بھرپور انتخابی مہم چلانے والی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان نے تنقید کی۔ 

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مریم نواز کی کورونا وائرس رپورٹ شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں تو تنہائی میں اپنی اداؤں پر غور کریں۔ کہیں ابا حضور جیسی رپورٹ تو نہیں۔

اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھا کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،جس پر انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز آزاد کشمیر الیکشن میں انتہائی متحرک رہیں اور انہوں نے متعدد جلسوں سے خطاب کیا تھا اور حکومت پر خوب تنقید کے نشتر چلائے تھے۔ 

مزیدخبریں