بینکاک : عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد تھائی فلم اسٹار کیشا پلین ویتھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ۔ قیصر خان المعروف کیشا کی عمر 95 برس تھی اور وہ پچھلے کچھ ہفتوں سے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے ۔
کیشا پلین ویتھی کے والد کا تعلق خیبر پختونخواہ سے تھا لیکن کیشا پلین ویتھی کی پیدائش 1925 میں تھائی لینڈ ہوئی تھی۔
کیشا کو تھائی پٹھان بھی کہا جاتا تھا ۔مرحوم اداکار کو تھائی لینڈ کی فلموں کا مشہور ترین ولن مانا جاتا تھا ۔ کیشا پلین ویتھی نے 70 19 اور 80 کی دہائیوں میں متعدد سپر ہٹ اور معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائےاور 2010 میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
کیشا نے مختلف زبانوں میں بننے والی 52 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی بیٹی بھی تھائی فلموں کی معروف اداکارہ کے طورپر جانی جاتی ہیں ۔
وہ آخری مرتبہ اسی کی دہائی میں پاکستان آئے تھے ۔