چترال :افغان طالبان کے حملوں سے بچنے کیلئے مزید پانچ افغان فوجیوں نے پاکستان سے چترال ارندو سیکٹر پر پناہ کیلئے درخواست دی تھی ،پاکستان نے ضروری کاروائی کےبعد افغان فوجیوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی لیکن پانچوں افغان فوجیوں کو نواں پاس کے مقام پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجیوں نےپاکستان سےچترال ارندوسیکٹرپرپناہ کیلئےدرخواست کی تھی،ضروری ضابطہ کی کارروائی کےبعدافغان فوجیوں کوپاکستان میں داخل ہونےکی اجازت دےدی گئی تھی،لیکن آج پانچوں افغان فوجیوں کو نواں پاس کے مقام پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے تمام فوجیوں کوہتھیاروں اورآلات سمیت افغان حکام کےحوالےکردیاگیا۔