کراچی ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے شہر قائد میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کردیا ،
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح تیس فی صد ہے لیکن کورونا ٹیسٹ نہ کرانے والوں کو شامل کریں تو شرح چالیس فی صد ہوجاتی ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کوروناشرح میں اضافہ ہوتا ہے تو لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں اور کوروناکیس بڑھنے پرکراچی میں 15دن کا لاک ڈاؤن لگادیا جائے۔
خیال رہے کہ کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے اور اسپتالوں میں گنجائش بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 26 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔