راولپنڈی :اسلام آباد میں سیلابی صورتحال پر شیخ رشید نے شہریوں کو اس آفت میں اچھی خبر دیتے ہوئے کہا کہ 90 روز میں نالہ لئی منصوبے کے افتتاح کی خوشخبری دینگے ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا اسلام آباد میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر واسا ،ریسکیو،فوج انتظامیہ سب نگرانی کیلئے موجود ہیں ،ہر طرح کے ریسکیو آپریشن کیے جا رہے ہیں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وفاقی ادارے الرٹ پر ہیں ۔
شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا نالہ لئی راولپنڈی کا واحد بڑا مسئلہ ہے،لوگوں نے اسلام آبادکے سارے نالوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں،90 روز میں نالہ لئی منصوبے کے افتتاح کی خوشخبری دیں گے،انہوں نے کہا نالہ لئی کے آس پاس جتنی بھی آبادی ہے ہمارے لیے قیمتی ہے ۔