نذیر چوہان کی گرفتاری پر جہانگیرترین گروپ میدان میں آگیا 

03:42 PM, 28 Jul, 2021

لاہور :تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان کی گرفتاری پر جہانگیر ترین گروپ میدان میں آگیا ،ہم خیال گروپ کے اراکین نے ایک دوسرے کیساتھ ٹیلی فونک رابطے شروع کر دئیے ۔

نما ئندہ نیو نیوز کے مطابق نذیر چوہان کی گرفتاری کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ میں اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ نذیر چوہان کی دوبارہ گرفتاری پر ہم خیال گروپ کا اجلاس بلانے پر غور کر رہے ہیں ،فیصل جوانہ کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان کی گرفتاری پر اہم اجلاس متوقع ہے ۔

واضح رہے گزشتہ روز نذیر چوہان نے ضمانتی مچلکے جمع نہ کروا کر از خود گرفتاری دیدی تھی جس کے بعدانہیں جیل منتقل کر دیا گیا تھا ، ایم پی اے نذیر چوہان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا  تھا۔

عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی،نزیر چوہان کیخلاف تھانہ رہا کورس پولیس نے مقدمہ درج کیا ،نزیر چوہان کیخلاف  وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

مزیدخبریں