اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کریں گے۔
نیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایکبار پھر عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر گفتگو کریں گے اور عوامی مسائل سنیں گے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے فون پر آپ کی براہِ راست بات چیت کی اگلی نشست ان شاء اللہ یکم اگست بروز اتوار کی سہ پہر کو ہو گی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آپ کی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی، شہری 0519224900 پر وزیراعظم عمران خان سے بات کر سکیں گے۔