داسو حملہ، لاہور سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

02:16 PM, 28 Jul, 2021

لاہور: داسو حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں لاہور سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

پولیس ذراٸع کا کہنا ہے کہ گرفتار دو سگے بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے ۔ دونوں پندرہ سالوں سے ڈیفینس پی بلاک میں رہائش رکھے ہوئے تھے ۔ داسو حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی لاہور میں مقیم شخص کی ملکیت تھی ۔

واضح رہے کہ داسو حملے میں مقامی لوگوں کے ساتھ چین کے شہری بھی ہلاک ہوئے تھے ۔ ملک دشمن عناصر کی جانب سے اس حملے کا مقصد پاک چین تعلقات میں خرابی پیدا کرنا تھا لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے ۔

اس واقعے کے بعد چین سے ایک ٹیم تحقیقات کے لیے پاکستان آئی جو یہاں کی انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔ اس گرفتاری کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ تحقیقاتی ٹیم جلد ہی ملزمان تک پہنچ کر بھارتی سازش کو بے نقاب کر دے گی ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داسو میں چائنیز پر حملہ اور جوہر ٹاون دھماکے کی کڑیاں آپس میں مل رہی ہیں ، دونوں حملوں کی ٹیم کا تعلق بھارتی حفیہ ایجنسی را سے ثابت ہو رہا ہے ۔

مزیدخبریں