امریکا اگر کسی بڑی طاقت سے جنگ کرے گا تو اس کی وجہ سائبر حملے ہوں گے: جوبائیڈن

11:07 AM, 28 Jul, 2021

نیو یارک: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا اگر کسی بڑی طاقت سے جنگ کرے گا تو اس کی وجہ سائبر حملے ہوں گے ۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ سائبر حملوں کے باعث ہونیوالی جنگ ایک بڑی اور حقیقی لڑائی ہو گی ۔ متعدد امریکی کمپنیوں اور اداروں پر بڑے سائبر حملوں کے بعد سائبر سکیورٹی کا معاملہ بائیڈن انتظامیہ کے ایجنڈے میں انتہائی اہم ہو چکا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سائبر حملوں کی وجہ سے امریکہ کے کچھ حصوں میں ایندھن اور خوراک کی فراہمی متاثر ہوچکی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے اکثر یہ کہا جاتا رہا ہے کہ روس اور چین اُن پر سائبر حملوں میں ملوث ہیں جبکہ چین اور روس کی حکومتیں کئی بار امریکا کہ ان الزامات کی تردید کر چکے ہیں ، اس حوالے سے دونوں ملکوں کا کہنا ہے کہ امریکا اُن پر گھٹیا الزامات عائد کرکے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

مزیدخبریں