بھارت میں سیلاب سے تباہ کاریاں جاری، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 207 ہوگئی

India flood, destruction, deaths, PM Modi, BJP government

نیو دہلی: بھارت کی مغربی اور جنوب مغربی ریاستوں میں سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 207 ہو گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ، سب سے زیادہ تباہی ریاست مہاراشٹر میں ہوئی جہاں 100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں ، گوا ، کرناٹکا اور تلنگانہ کی ریاستوں میں سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اس سے قبل سمندری طوفان 'اِن فا' نے چین کے مشرقی حصے میں تباہی مچا دی تھی ، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں 63 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

چین کے صوبے ہنان میں سڑکیں پانی سے بھر گئی تھیں ، 200 سے زائد گاڑیاں پانی میں بہہ گئی جبکہ 3 لاکھ 76 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا ۔

مقامی میڈیا کے مطابق ، شنگھائی میں ٹرين سروس بھی معطل کر دی گئی تھی اور حکام نے عوام کے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی جبکہ امدادی کاموں کیلئے متاثرہ علاقوں میں 8 ہزار سے زائد فوجی تعینات کر دیئے گئے تھے ۔