قطر میں کام کرنیوالے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں 18.8 فیصد اضافہ

08:39 AM, 28 Jul, 2021

اسلام آباد: قطر میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے دوران پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 18.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2021ء میں قطر میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 903 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2020ء کے مقابلہ میں 18.8 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2020ء میں قطر میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 760.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جون 2021ء میں قطر میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 81.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جون 2020ء کے 78.8 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 3.04 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 27 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں آئرن اور سٹیل سکریپ کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات پر1.627 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو مالی سال 2020 کے مقابلہ میں 37.34 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2020 میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات کا حجم 1.185 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

جون 2021 میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات پر121.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 22.91 فیصدزیادہ ہے، جون 2020 میں آئرن اور اورسٹیل سکریپ کی درآمدات پر98.92 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ مالی سال 2019 میں آئرن اور سٹیل سکریپ کی درآمدات کاحجم 1.155 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزیدخبریں