کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر یو ٹرن لے لیا

09:11 PM, 28 Jul, 2019

اسلام آباد: ورلڈ کپ سے پہلے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لینے والے کرس گیل نے یو ٹرن لے لیا، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ویسٹ انڈین بورڈ کو دستیابی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق، ویسٹ انڈین رنز مشین، کرس گیل کا ون ڈے میں واپسی کا فیصلہ ، کہتے ہیں ابھی ون ڈے کھیلنے کی ہمت ہے۔ بھارت کے خلاف سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے کرکٹ بورڈ نے فوری پورا کیا۔ گیل نے نوجوان پلیئرز کیلئے رواں برس فروری میں اپنی سیٹ خالی کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن آؤٹ آف فارم کرس گیل ورلڈ کپ 2019 میں اپنے مداحوں کو خوش کرنے میں ناکام رہے تھے۔

کرس گیل اس سے قبل 2017 میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لیکر دوبارہ طویل فارمیٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ بھارت کے خلاف سکواڈ میں نام آنے کے بعد یونیورس باس نے اپنی نشانہ بازی کی ویڈیو شیئر کر دی۔ ساتھ لکھا میں نے تمہیں دیکھ لیا، تمہارا منہ میرے نشانے پر ہے۔

مزیدخبریں