اسلام آباد: شہزاد اکبر نے شہباز شریف کے عدالت میں جانے پر خود فریق بننے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہباز شریف نے اخبار کی انتظامیہ سے صرف شکایت لگائی ہے خبر کی تردید نہیں کی گئی، برطانیہ کی سر زمین منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف لندن کی عدالتوں میں کارروائی کا دعویٰ کیا گیا، نیوز کانفرنس میں کہا تھا لندن کی عدالت میں ثبوت پیش کروں گا، آپ نے علی عمران کو مفرور کرا دیا، نوید اکرم سے ایک ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ڈیلی میل کے مطابق کئی ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہوئی، علی عمران کو ایرا کے پروجیکٹ سے براہ راست ادائیگی کی گئی، شہباز شریف نے اخبار کو شکایت کی ان کا موقف نہیں لیا گیا۔ شہباز شریف میرے خلاف لیگل نوٹس کا وعدہ پورا کریں۔