اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت سے عرفان صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم قوم کے ضمیر سے شرمندگی کا بوجھ اُتاریں۔
تفصیلات کے مطابق ، ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم صاحب 3 دن سے 78 سالہ استاد، ادیب، مصنف گرفتار ہے۔ ریاست مدینہ میں جعلی ایف آئی آر پر 78 سالہ استاد کو ہتھکڑی لگی۔
ترجمان ن لیگ نے کہا بتائیں کہ عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگا کر کتنے لوگوں کو روٹی اور روزگار ملا، گیس اور بجلی کتنی سستی ہوئی، وزیر اعظم نے پولیس، نیب اور ایف آئی اے کو اپنا ذاتی ملازم بنایا ہوا ہے۔