واشنگٹن:امریکہ نے پاکستان میں ووٹنگ سے قبل انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے زرداری اور فریال تالپور کو طلب کر لیا
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوئرٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں ووٹنگ سے قبل کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات ہیں، انتخابی مہم کے دوران آزادی اظہار رائے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، پاکستانی انتخابات سے متعلق یورپی مبصرین کے موقف اور انتخابی عمل کی خامیوں پر ہیومن را ئٹس کمیشن آف پاکستان کے تحفظات سے اتفاق کرتے ہیں، یورپی مبصرین نے انتخابات پر اثر انداز ہونے والے عوامل کی نشاندہی کی ہے، انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہیں دیے گئے، یہ رکاوٹیں صاف شفاف الیکشن کیلیے حکام کے بیان کردہ مقاصد کے برخلاف تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کس کا ہو گا؟ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سیاسی رسہ کشی عروج پر
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ہیتھر نوئرٹ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی فہرست میں شامل افراد کو الیکشن لڑنے کا موقع دینے پر بھی تحفظات ہیں، تاہم ان عناصر کو پاکستانی عوام نے مسترد کیا جو قابل تحسین ہے، الیکشن کو سبوتاڑ کرنے کے لیے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں عام انتخابات میں عوام کی ہمت کو داد دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ،مریم نواز کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ عمران خان دیکھیں گے
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی بڑی تعداد کا ووٹ ڈالنا مثبت اقدام ہے، پاکستان میں مضبوط جمہوری اور سویلین ادارے اچھا معاشرہ قائم کرسکتے ہیں، پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں اور اس کیلیے مواقع تلاش کریں گے، جنوبی ایشیا میں سکیورٹی، استحکام اور خوش حالی چاہتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں