کراچی: اداکار و گلوکار علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے 7 روز میں 17 کروڑ روپے سے زائد کمائی کرکے ریکارڈ بنالیا۔فلم ریلیز کے روز سے ہی باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ بنارہی ہے اور سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن چکی ہے۔
’طیفا ان ٹربل‘ ریلیز کے 7 روز بعد بھی زبردست کمائی کررہی ہے اور فلم اب تک 17 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ علی ظفر اور مایا علی کی فلم نے 7 روز میں پاکستان سے 11 کروڑ 33 لاکھ کا بزنس کیا ہے جب کہ 8 روز میں دنیا بھر میں 6 کروڑ ایک لاکھ کی کمائی کی ہے اور فلم نے اب تک مجموعی طور پر 14 کروڑ 43 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔
فلم ایکشن، کامیڈی، رومانس اور تھرل سے بھرپور ہے جو کہ فلم بینوں کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہی ہے، فلم کے شوز اب بھی کامیابی سے جاری ہیں۔