مظفرگڑھ: پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد عوامی راج پارٹی کے امیدوار کو شکست ہوگئی جب کہ آزاد امیدار عبدالحئی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔
عام انتخابات کے نتیجے میں مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 سے جمشید دستی کی عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: عمران خان عوامی انداز میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے خواہشمند
حلقے سے شکست کھانے والےآزاد امیدوار عبدالحئی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس میں انہیں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار عبدالحئی دستی 17 ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کے 17 ہزار 717 ووٹ نکلے ہیں جب کہ اجمل چانڈیہ کے 17 ہزار 700 ووٹ ہیں۔
ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیداور عبدالحئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ عوامی راج پارٹی کے اجمل چانڈیہ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ گنتی میں ہمارا نمائندہ شامل نہیں تھا لہٰذا دھاندلی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں