فضل الرحمان کبھی دوبارہ انتخاب میں اترنے کی حماقت نہیں کریں گے، علی امین گنڈاپور

فضل الرحمان کبھی دوبارہ انتخاب میں اترنے کی حماقت نہیں کریں گے، علی امین گنڈاپور
کیپشن: فضل الرحمان کبھی دوبارہ انتخاب میں اترنے کی حماقت نہیں کریں گے، علی امین گنڈاپور۔۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے این اے 38 سے کامیاب ہونے والے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جیسے چاہیں نتائج کی جانچ پڑتال کیلئے تیار ہیں اور اگر دوبارہ الیکشن کروانے کا شوق ہے تو وہ بھی پورا کریں گے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی مقبولیت کا سارا بخار اتار دیں گے وہ جانتے ہیں کہ اب شکست کا مارجن دگنا ہو گا اس لئے فضل الرحمان کبھی دوبارہ انتخاب میں اترنے کی حماقت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: 2 ایم این ایز، 3 ایم پی ایز کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ


انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی بے حسی کی سیاست دفن کرنے کا پختہ عزم ہے تاہم اگر دوبارہ الیکشن کروانے کا شوق ہے تو وہ بھی پورا کریں گے اور مولانا کی مرضی کے انتظامات کر کے بھی الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ این اے 38 میں علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو 34ہزار 779 ووٹو ںکی لیڈ سے شکست دی ہے۔ علی امین نے 80 ہزار 236 اور مولانا فضل الرحمان نے 45 ہزار 457 حاصل کیے تھے جبکہ این اے 39 سے بھی مولانا فضل الرحمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پی ٹی آئی امیدوار نے کامیابی سمیٹی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں