عام انتخابات میں شکست،آفاق احمد نے پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا

10:37 AM, 28 Jul, 2018

کراچی:عام انتخابات 2018 ءمیں بدترین شکست کے بعدآفاق احمد نے ایم کیو ایم حقیقی کی چیئرمین شپ سے استعفے کا اعلان کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے زرداری اور فریال تالپور کو طلب کر لیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزچیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں انتخابات میں نتائج کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، پارٹی کو اب نئی قیادت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کس کا ہو گا؟ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سیاسی رسہ کشی عروج پر

اس موقع پر کارکنانوں کی جانب سے شدید مخالفت اور نعرہ بازی کی گئی لیکن آفاق احمد نے پرزور اصرار کے باوجود فیصلہ واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں فیصلے تبدیل کرنے والا شخص نہیں ہوں، پارٹی کی الیکشن میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ،مریم نواز کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ عمران خان دیکھیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں جمہوری روایات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، کارکن کے ساتھ قیادت بھی غلطی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کارکن کی حیثیت سے اس قوم کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کروں گا، کارکنان انتظامی کمیٹی بنائیں اور پارٹی کو دوبارہ مضبوط کریں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جنرل (ر) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ
آفا ق احمد کا کہنا تھا کہ میں مہاجر سیاست کرنے والوں کو پہلے سے خبردار کر رہا تھا کہ یہ شہر ان کے ہاتھوں سے چھینا جا رہا ہے لیکن میری باتوں پر دھیان نہیں دیا گیا اور آج یہ شہر ہاتھوں سے نکل گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں