برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کو خوش آئند قرار دیدیا

برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کو خوش آئند قرار دیدیا
کیپشن: پاکستانی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اقدامات قابل تعریف تھے، جریمی ہنٹ۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: برطانوی وزیر خارجہ جریمی ہنٹ نے کہا ہے کہپاکستان میں جمہوریت کا تسلسل خوش آیند ہے اور انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہیں۔

جریمی ہنٹ کا کہنا ہے کہ میڈیا پر دباؤ کی رپورٹس اور کالعدم گروہوں سے منسلک جماعتوں کے الیکشن لڑنے پر تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اقدامات قابل تعریف تھے تاہم اب منتخب نمائندوں کی ذمے داری ہے کہ وہ اقتدار کی کامیاب منتقلی کیلئے مل کر کام کریں۔

مزید پڑھیں: انتخابات میں پولنگ کا عمل شفاف اور آزادانہ طریقے سے ہوا، ایس وائی قریشی
 

ادھر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نورٹ کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مقاصد کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ووٹنگ سے قبل کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات ہیں، انتخابی مہم کے دوران آزادی اظہار رائے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں اور انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہیں دیئے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ رکاوٹیں صاف اور شفاف الیکشن کے لیے حکام کے بیان کردہ مقاصد کے برعکس تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں