لندن: سپریم کورٹ پاکستان کی طرف سے پانامہ فیصلے میں وزیر اعظم کو اناہل قرار دینے کے بعد ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل برطانیہ نے بھی شریف خاندان کے احتساب کی ٹھان لی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ میں شریف خاندان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جائے اور اسکے ساتھ ساتھ انہیں پاکستان کو واپس بھی لوٹایا جائے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل برطانیہ کے ڈائریکٹر آف پالیسی ڈنکن ہیمس نے اپنے تازہ بیان میں میاں نواز شریف کی نااہلی پر ادارے کا باضابطہ ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ممالک سے لوٹی گئی دولت سے برطانیہ میں بنائے گئے اثاثے ناجائز ہیں۔ یہ اثاثے ملک کے لوگوں کوفوراََ واپس لوٹائے جائیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ جب تک برطانوی حکومت اس کام کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار نہیں لاتی تب تک ان کا ملک دنیا بھر سے لائی گئی ”غلیظ دولت“ جمع کرنے والوں کا محفوظ ٹھکانہ بنا رہے گا۔
برطانیہ میں شریف خاندان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جائے:ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل برطانیہ
09:56 PM, 28 Jul, 2017