لاہور: پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی کرکٹر سٹار شاہد خان آفریدی بھی میدان میں آ گئے اور کہا کہ پاناما کیس کا عدالتی فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کے ذریعے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاناما فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے اور اللہ کرے یہ نتائج پاکستان کے حق میں بہتر ہوں، اسٹار آل راونڈر نے یہ کہتے ہوئے ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ بھی لگایا۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل جب کہ وزیراعظم کے بچوں حسن، حسین اور مریم، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔
پانامہ فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے . الله کرے یہ نتائج پاکستان کے حق میں بہتر ہوں
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 28, 2017
پاکستان زندہ باد ????????????????????????