امجد صابری قتل کیس فوجی عدالت منتقل کرنیکا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے امجد صابری قتل کیس فوجی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

08:48 PM, 28 Jul, 2017

کراچی: سندھ حکومت نے امجد صابری قتل کیس فوجی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں امجد صابری قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں دو مرکزی ملزمان کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت سندھ نے ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے تمام مقدمات فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملزمان کے خلاف امجد صابری، ملٹری پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو قتل کرنے، پولیو ورکرز حملہ کیس سمیت 22 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔ پولیس کے مطابق معاملہ اپیکس کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے اور کمیٹی کی منظوری کے بعد مقدمات فوجی عدالت بھیج دیئے جائیں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے امجد صابری کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی جب کہ سماعت میں ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم نہ کی جاسکی۔

مزیدخبریں