لاہور: سری لنکا نے گزشتہ دنوں ہونے والے لاہور دھماکے کے بعد پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے کھیلنے سے انکار دیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا جس کی تصدیق چیرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار گزشتہ ہفتے لاہور میں ہونے والے دھماکے کے بعد کیا گیا ہے۔
چیرمین پی سی بی نے کہا کہ سری لنکا کی جانب سے ٹیم نہ بھیجنے پر حیران ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملے دنیا میں ہر جگہ ہورہے ہیں لیکن کھیلوں کی سرگرمیاں پھر بھی جاری ہیں، اس لیے صرف پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی نشاندہی درست نہیں۔چیرمین پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنی پر مشتمل سیریز اکتوبر اور نومبر میں دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں کھیلی جائے گی۔