حکمران جماعت کا شہباز شریف کو اگلا وزیر اعظم بنانے پر غور

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد حکمران جماعت نے مشاورتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کر دی۔

06:45 PM, 28 Jul, 2017

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد حکمران جماعت نے مشاورتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کر دی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اگلے وزیراعظم کے حوالے سے غور کیا گیا جہاں نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کی۔اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما، گورنر سندھ محمد زبیر دیگر قانونی ماہرین بھی شریک ہیں۔45 روز کے بعد شہباز شریف کا انتخاب عمل میں آئے گا تاہم اس دوران کسی اور ممبر پارلیمنٹ کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکش کمیشن کو نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں