کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ،جمہوریت اور اداروں کی حمایت کی،سپریم کورٹ کافیصلہ کرپشن ختم کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔
پریس کانفرنس میں خورشید شاہ،قائم علی شاہ،اعتزاز احسن ،مراد علی شاہ بھی شریک ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ کرپشن ختم کرنے میں اہم ثابت ہوگا، پیپلزپارٹی ہر ایک کے احتساب کا مطالبہ کرتی ہے، یہ فیصلہ ملک کے فائدہ میں جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پاناما کے ایشو کو اٹھایا تھا۔ شہید بی بی نے کہاتھا نوازشریف ایک دن روئیں گے۔ انکا مزید کنہا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پاناما کے ایشو کو اٹھایا تھا ،ہماری اپنی اسڑیٹجی تھی فیصلہ سے کسی شخص کا نہیں پورے ملک کافائدہ ہوگا۔