کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ صحافی کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ وہ پاکستان کا اگلا وزیراعظم کس کو دیکھ رہی ہیں تو انہوں نے جواب دیا نواز شریف کی جماعت سے نیا وزیراعظم چودھری نثار کو دیکھتی ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا گزشتہ روز چودھری نثار سے پریس کانفرنس کروا کے ملک اور پارٹی کو بچانے کے لئے دکھ درد کی داستانیں سنائی گئیں۔ اس لئے آج پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چودھری نثار کو دوبارہ وزیراعظم ہاوس بلایا گیا۔
انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک کے بہتریں مفاد اور پارٹی کی بقا کی خاطر چودھری نثار کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔ شہلا رضا نے اس موقع پر یہ بھی دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں چھرا شہباز شریف نے گھونپا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں