چودھری نثار کو دوبارہ وزیر اعظم ہاؤس بلا لیا گیا ، پروٹوکول میں بھی اضافہ کر دیا گیا

03:03 PM, 28 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نواز شریف کی نااہلی اور وزارت اعظمیٰ سے سبکدوشی کے بعد وزیر اعظم ہاوس میں بھی ہلچل شروع ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے چودھری نثار علی خان کو دوبارہ وزیر اعظم ہاوس بلا لیا گیا۔ جبکہ چوہدری نثار علی خان کے پروٹوکول میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹی کو نہیں چھوڑ سکتا۔نوازشریف، ن لیگ کیساتھ اپنی ساری زندگی داؤ پر لگائی کبھی مڑکر نہیں دیکھا لیکن مجھے سینیر ترین مشاورت میں مجھے نہیں بلایا گیا اور بن بلائے میں جاتا نہیں، نہ میں کبھی گیا، میرے لیے یہ کہنا تضحیک آمیر ہے کہ مجھے مشاورت سے الگ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 33 سال سے وہ ہر میٹنگ میں موجود ہوتے تھے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دونگا اور پھر الیکشن نہیں لڑوں گا ۔

مزیدخبریں