اسلام آباد :پانامہ کیس میں نواز شریف کی وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے بعد لیگی رہنماﺅں نے بھی نیوز کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی ساڑھے چار بجے نیوز کانفرنس کریں گے جس میں بیرسٹر سیف اللہ اور زاہد حامد بھی شریک ہوں گے۔پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یہ پہلا باقاعدہ ردعمل ہو گا اور یہی وجہ ہے کہ پوری قوم اب ساڑھے چار بجنے کے انتظار میں لگ گئی ہے۔
یاد رہے عمران خان نے بھی 3بجے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔