فیصلے سے حیرانگی نہیں ہوئی افسوس ضرور ہوا: مریم اورنگزیب

12:59 PM, 28 Jul, 2017

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیصلے سے حیرانگی نہیں افسوس ضرور ہوا ہے کیونکہ اب تک ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ سب سے بڑی جماعت ہے اور ملک بھر میں ہمارے کارکن نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ سیاست میں اور دوسرے طریقوں سے جب جب نواز شریف کو پاکستان کے سیاسی منظر سے ہٹایا گیا۔ پاکستانی عوام پہلے سے زیادہ تعداد میں انھیں واپس پارلیمان میں لے کر آئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا فیصلے کی تفصیلات دیکھیں گے اور آئینی و قانونی ماہرین سے مشورہ کر کے لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اس فیصلے کے بعد چوتھی  مرتبہ بھی بھاری مینڈیٹ سے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

یاد رہے آج سپریم کورٹ نے پاناما عملدرآمد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف  سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی نااہل قرار دے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں