جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سب سے پہلے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایم این اے کیپٹن صفدر کو نااہل قرار دیتے ہوئے کیس ریفرنس احتساب عدالت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم 5 رکنی لارجر بینچ ن نے نواز شریف کو بھی نا اہل قرار دیا اور فوری طور پر وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے کا حکم جاری کیا۔
یاد رہے کہ پانچ مئی کو تشکیل پانے والی جے آئی ٹی نے 8 مئی سے کام کا آغاز کرنے کے بعد 63 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کی۔ اس دوران 3 عبوری رپورٹس بھی پیش کی گئیں جبکہ حسین نواز کی طرف سے جے آئی ٹی میں ویڈیو ریکارڈنگ اور تصویر لیک ہونے کیخلاف معاملہ اور نہال ہاشمی کی متنازع تقریر پر ازخود نوٹس کیس کی سماعتیں بھی عملدرآمد بینچ کے سامنے ہوئیں تاہم 50 سماعتوں کے بعد یہ معاملہ آج اپنے انجام کو پہنچ گیا۔