کراچی میں جوئے کے سب سے بڑے اڈے پرچھاپہ ،29 جواریوں کو گرفتارکرلیاگیا

11:54 AM, 28 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: ناظم آباد میں شہر کے سب سے بڑے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر29 جواریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔کراچی میں ایس پی گلبرگ بشیربروہی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے ناظم آباد نمبر ایک میں یعقوب سندھی کے جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران یعقوب سندھی کا بیٹا، مینیجرسمیت 29 جواریوں کو گرفتارکیا گیا۔ چھاپے میں 3 لاکھ روپے، ساڑھے 800 ریال، 21 موبائل فون اور اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق جوئے کا اڈا ایس ایچ او ناظم آباد کی مبینہ سرپرستی میں چل رہا تھا، ایس ایچ او ملک مظہر اقبال کو معطل کر کے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں